خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر جلد مکمل ہو گی،افغان تجارتی یونین

کابل (ملت + آئی این پی ) لاجوردی راہداری سے افغانستان کے وسطی ایشیا اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے،افغانستان اور ترکمانستان کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر جلد مکمل ہو گی،۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان کے صوبہ بلخ کی تجارتی یونین کے چیئرمین نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ فریاب اور ترکمانستان کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر جلد مکمل ہو گی اور نومبر میں اس کی تکمیل کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاجوردی راہداری کے ذریعے افغانستان کیوسطی ایشیا اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔