خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان (تاپی) منصوبےکومکمل کرنےمیں پرعزم: اشرف غنی

کابل : (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک چار فریقی گیس پائپ لائن (تاپی) کو مکمل کرنے میں پرعزم ہے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ترکمانستان کے صدر قربان گل بردی محمد دوف سے ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے موقع پر ہوئی ہے۔ افغان صدر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان ترکمانستان سے حاصل کردہ بجلی سے استفادہ کررہا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان بھی اس سے فائدہ اٹھائے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان ، ترکمانستان، افغانستان اور بھارت کے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ اشرف غنی نے کہا کہ ان کا ملک اس منصوبے کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے پر عزم ہے۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں تاپی پائپ لائن کی حفاظت کے ضمن میں مختلف امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔