خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں طالبان کا حملہ، دھماکے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک

افغانستان میں طالبان

افغانستان میں طالبان کا حملہ، دھماکے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملے میں5 پولیس اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ کابل میں طالبان کے حملے میں5 پولیس اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان اقبال نظامی کا کہنا تھا کہ طالبان نے یہ بم سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا تھا، صوبہ خوست میں سڑک کنارے بم حملے میں 2 بچے ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا صوبہ غور میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک چرواہا ہلاک اور5 زخمی ہوگئے۔
…………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…ولادی میر پیوٹن چوتھی بار روس کے صدر منتخب

ماسکو:(ملت آن لائن) روس کے صدارتی انتخاب میں ولادی میر پیوٹن چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ صدر منتخب ہوگئے۔ روس میں نئے صدر کے لیے انتخابی عمل منعقد کیا گیا جس میں موجودہ صدر ولادی میر پیوٹن کے علاوہ 7 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم اس بار بھی پیوٹن کا پلڑا بھاری رہا۔
ایگزٹ پول کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے 73.9 فیصد ووٹ لے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرکے چوتھی بار بھی روس کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ روس میں صدارتی انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 1500 سے زائد عالمی مبصرین ماسکو پہنچے جب کہ ہزاروں مقامی مبصرین بھی الیکشن کی کوریج کے لیے موجود رہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے مکمل انتظامات کیے گئے۔ واضح رہے کہ موجودہ صدر ولادی میر پیوٹن 18 سال سے برسراقتدار ہیں۔ وہ 7 مئی 2012ء سے تاحال روس کے صدر ہیں۔ پیوٹن اس سے پہلے بھی 2000ء سے 2008ء تک صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1999ء سے 2000ء تک اور پھر 2008ء سے 2012ء تک روس کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔