خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان میں ٹی وی شو اکھاڑے میں بدل گیا

کابل (آئی این پی )افغانستان میں ٹی وی شو اکھاڑے میں بدل گیا ، سیاسی گھتیاں سلجھاتے افغان سیاستدانوں نے ٹی وی شو کے دوران ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے ۔افغان میڈیا کے مطابق ٹی وی شو کے دوران دو مہمانوں میں بحث اس وقت شروع ہوئی جب گلبدین حکمت یار کی جماعت حزب اسلامی کو حکومت میں شمولیت سے متعلق ایک سوال ہوا جس پر دونوں مہمان حزب اسلامی کی حمایت اور مخالفت میں آپس میں لڑ پڑے ۔ ٹاک شو میں ہونے والا یہ دنگل سماجی میڈیا پر چھایا ہے۔