خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان: نابینا شخص صوبہ ارزگان کا پولیس چیف مقرر

کابل:(اے پی پی) افغان حکومت نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے نابینا شخص کو صوبہ ارزگان کا پولیس چیف مقرر کر دیا۔ شاہ محمد شاہ 13سال تک محکمہ پولیس میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اور وہ آئی ای ڈی تلف کرنے کے ماہرسمجھے جاتے ہیں، ایک حملے کے دوران شاہ محمد شاہ کی دونوں آنکھیں ضائع ہوگئیں لیکن انھوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے بھارت میں 2 دفعہ آپریشن کروائے مگر سب بے کار گیا، آپریشن کی ناکامی پر شاہ محمد شاہ نے محکمہ پولیس چھوڑنے کا فیصلہ کیا تاہم صوبائی ملٹری کونسل نے انھیں محکمہ چھوڑنے کی اجازت نہ دی اور صوبے کا پولیس چیف مقررکردیا۔