خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کاداعش کے34ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل ۔ 27 اکتوبر (ملت + اے پی پی) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے34ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے، پروان میں خودکش حملہ میں دو امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے کابل میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ آپریشن شاہین میں داعش کے 34جنگجو ہلاک ہوگئے۔بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ امریکی فوجی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روزایک خوکش حملے اوربارودی سرنگ کے دھماکے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔دونوں واقعات وسطی صوبہ پروان کے علاقہ باگرام میں پیش آئے۔امریکی فوج نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔