خبرنامہ انٹرنیشنل

افغان صوبے غزنی میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 5 اہلکار ہلاک

افغان صوبے غزنی میں پولیس چیک پوسٹ پرحملہ، 5 اہلکار ہلاک

کابل(ملت آن لائن)افغانستان کے صوبے غزنی میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کےمطابق طالبان نے صوبہ غزنی میں ضلع قارا باغ اور جھگوڑی کے درمیان واقعے باغ عطار میں حملہ کیا جس میں پولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق غزنی کے گورنر محمد عارف نوری نے 5 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

گورنر کے ترجمان کا کہنا تھاکہ طالبان کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں طالبان کا بھی نقصان ہوا ہے۔