خبرنامہ انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کے ماہرین شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا آغاز مارچ سے کرے گی

اقوام متحدہ ۔ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے ماہرین پر مشتمل ٹیم شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا آغاز مارچ میں کرے گی۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جوائنٹ انوسٹی گیشن میکنزم کا قیام گزشتہ سال اگست میں ہوا تھا جس کا مقصد شام میں 2014ء اور 2105 ء کے دوران استعمال کئے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تفتیش کرنا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جوائنٹ انوسٹی گیشن میکنزم ٹیم کا سربراہ ورجینیا گیمبا کو بنایا گیا ہے جو کہ شام میں کلورین گیس کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کرینگے۔ گیمبا کا کہنا ہے کہ شام میں تحقیقات کے لئے ان کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو آئندہ چند ہفتوں کے دوران شام کا دورہ کرینگی۔