خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا اورعراق کا بغدادی کی تصدیق سےانکار

بغداد: (اے پی پی) امریکی اور عراقی عہدے داروں نے داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے سے متعلق اطلاع کی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کے ایک ترجمان کرس گارور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے داعش کے خلیفہ کے زخمی ہونے سے متعلق رپورٹ دیکھی ہے لیکن وہ اس مرحلے پر ان کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔ عراق کے شمالی علاقوں میں داعش کے خلاف جنگ میں شریک کرد اور عرب سکیورٹی عہدے داروں نے بھی اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ 2015ء کے اوائل میں برطانوی میڈیا نے امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں کے ایک فضائی حملے میں ابو بکر بغدادی کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی