خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا اور برطانیہ کا شامی صدر اسد اور روس کے خلاف نئی پابندیوں پر غور

واشنگٹن (ملت + آئی این پی)امریکا اور برطانیہ نے شامی صدر بشارالاسد اور ان کے حلیف روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکا اور برطانیہ شامی صدر بشارالاسد اور ان کے حلیف روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے واضح کیا کہ شامی شہر حلب میں مغرب کی جانب سے کسی عسکری کارروائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ماسکو اور دمشق کی مشترکہ کارروائیوں کی وجہ سے حلب کا مشرقی حصہ تقریبا کھنڈر بن چکا ہے۔ مغربی ممالک کی جانب سے ان اقدامات کی سخت مذمت کی جا رہی ہے اور نئی پابندیوں پر غور اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔