خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا سے تعلقات ختم کرنے کی بات نہیں کی، فلپائنی صدر

منیلا(ملت + آئی این پی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ چین کے دورے کے دوران انہوں نے امریکا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی کوئی بات نہیں کی۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق اپنے آبائی شہر داوا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے ساتھ رہنے میں ہی ان کے ملک کا بہترین مفاد ہے۔ ان باتوں کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی امریکا کا سفر نہیں کریں گے۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ اقتصادی فورم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈوٹیرٹے نے کہا تھا کہ وہ اقتصادی اور فوجی شعبوں میں امریکا سے علیحدگی کے متمنی ہیں۔ فلپائنی صدر اگلے ہفتے جاپان کا دورہ کریں گے۔