خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا صدارتی الیکشن،نائب صدارتی پہلےمباحثےمیں ریپلکن امیدوارکامیاب

نیویارک: (ملت+ آئی این پی)امریکی نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ ریپبلکن امیدوار مائیک پنس نے جیت لیا،مائیک پنس نے 48 پوائنٹس جبکہ ڈیموکریٹک امیدوارٹم کین نے 42 پوائنٹس حاصل کرسکے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلا مباحثہ ریپبلکن امیدوار مائیک پنس نے جیت لیا ہے ۔نائب صدارتی امیدوار مائیک پنس نے کہا کہ اوباما دورمیں مشرق وسطی کی صورت حال قابوسے باہرہوئی، داعش بنی، قرضہ دوگناہوااورغربت بھی بڑھی ہے۔ لیکن اب تبدیلی کا دور ہے، ہلیری کلنٹن اورٹم کین وہی صورتحال دوبارہ چاہتے ہیں۔ادھر ڈیموکریٹک رہنما ٹم کین کے جوابی وار بھی کر رہے ہیں کہتے ہیں کہ اسامہ بن لادن ہلیری دور میں ہی مارا گیااور ساتھ ہی ایران کانیوکلیرپروگرام کنٹرول کیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا ہم چھوٹیکاروبارکوترقی دیں گے، تنخوا ہیں بڑھائیں گیاورٹرمپ توامیروں پر ٹیکس کم کر کے غریبوں پر بڑھائیں گے۔ٹم کین مزید کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے میسکیکنزکوزیادتی کرنیوالے کہااور جھوٹ بولاکہ صدراوباماامریکی شہری ہی نہیں ہے۔اس پر نہ ہی انہوں نے معافی مانگی، وہ سولہ ملین لوگوں کو بے دخل کرناچاہتے ہیں جو احمقانہ بات ہے۔