خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ:ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ ،6 افراد زخمی

پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی ماردی
ٹیکساس(آئی این پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ ہوئی جس کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کی تلاش شروع کی تو اس دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوچکے تھے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔