خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ ایک چین پالیسی بارے اپنے عزم پر قائم رہے ، چین کا انتباہ

بیجنگ (ملت + آئی این پی ) چین کے ایک ترجمان نے بدھ کو امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین پالیسی ،تین مشترکہ اعلامیوں کے اصول اور ’’ تائیوان کی آزادی کی مخالفت ‘‘ کے اپنے عزم کا احترام کرے ، سٹیٹ کونسل کے دفتر امور تائیوان کے اہم فینگ شن نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں اس وقت کیا جب اس سے تائیوان کی خاتون رہنما سائی انگ وین اور جیمز مور یرارٹی ، تائیوان میں امریکی انسٹی ٹیوٹ کے نئے چیئرمین کے درمیان ملاقات پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا ، اپنی ملاقات میں سائی نے امید ظاہر کی کہ امریکہ بین الاقوامی امور میں تائیوان کی شمولیت کی حمایت کرسکتا ہے ۔ مور یرارٹی نے کہا کہ امریکہ اور تائیوان کے درمیان حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے اور امریکہ اس بات کا خواہاں ہے کہ تائیوان خطے میں کوئی بڑا کردار ادا کرے ، این نے کہا کہ وین نے بین الاقوامی سرگرمیوں میں تائیوان کی شمولیت کے بارے میں اپنے رویے کو واضح کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ تائیوان چین امریکہ تعلقات میں انتہائی اہم اور حساس مسائل میں شامل ہوتا ہے ،بحیرہ جنوبی چین میں جزیرہ تائی پنگ پر قبل از وقت خبردار کرنیوالے ریڈار کی تنصیب اور امریکہ کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے امکان کے سلسلے میں تائیوان کے منصوبوں کے بار ے میں قبل ازیں خبروں کے جوا ب میں ا این نے کئی مرتبہ بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں اپنے موقف کو دوہرایا ہے اور خبردار کیا ہے کہ غیرملکی قوتوں پر انحصار کر کے چین کے خلاف تائیوان کی محاذ آرائی طرفین کیلئے نقصان دہ ہو گی ۔این نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تائیوان محاذ آرائی اور آزادی کے حصول کیلئے اپنے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرے گا اور 1992ء کے اتفاق رائے کا کاربند رہے گا اور آبنائے بھر میں عوام کے فائدے اور امن و استحکام کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے گا ۔