خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ روس کا شام میں 27 فروری سے جنگ بندی پر اتفاق

واشنگٹن:(اے پی پی)شام میں جنگ بندی کیلئے امریکہ اور روس کے درمیان اتفاق ہو گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈیل کے مسودے اور مشترکہ بیان کے تحت جنگ بندی کا اطلاق 27فروری سے ہو گا۔ تمام متحارب شامی گروپس 26 فروری کی دوپہر سے جنگ بندی کے پابند ہوں گے، جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند گروپ داعش اور القاعدہ سے وابستہ النصرہ فرنٹ پر نہیں ہو گا۔ بیان میں کہا گیا اپوزیشن اور شامی حکومت حملے روکیں۔ امداد کی بلا روک فراہمی پر اتفاق کریں۔ بان کی مون نے ڈیل کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ شامی اپوزیشن ایچ این سی کے ترجمان نے کہا معاہدے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی اور روسی حکومتیں جنگ بندی کی نگرانی کریں گی جبکہ دونوں ملک جنگ بندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ اپوزیشن سفارتکاروں نے بتایا اقدام کا مقصد شام میں ہلاکتیں روکنا ہے۔ ادھر شامی اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ریاض حجاب نے بیان میں کہا عارضی جنگ بندی کے یے عبوری معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ کمیٹی کے ارکان سعودی عرب میں ملاقات کر رہے ہیں۔ ہلاکتیں روکنے کے لیے امریکہ، روس کے پلان پر غور کیا جائے گا۔ ریاض حجاب نے کہا یہ معاہدہ عالمی رہنمائوں کی گارنٹی حاصل کی جائیگی۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کا کہن ہے کہ اس نے امریکہ اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا مسودہ حاصل کر لیا ہے جس میں تاریخ بھی شامل ہے۔ ادھر اوباما نے روسی صدر پیوٹن کو فون کیا۔ دونوں نے امید کا اظہار کیا فریقین جنگ بندی کا موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ترک وزیراعظم نے بھی خیرمقدم کیا۔ ایک اور اپوزیشن رہنما کھوجہ نے کہا جنگ بندی دو ہفتوں کے لیے ہونی چاہیے۔ پیوٹن نے کہا اقدام خونریزی روکنے کی طرف اہم قدم ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایکشن کی مثال بھی بن سکتا ہے۔