خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی،چین

نیو یارک (ملت + آئی این پی ) چین نے امریکہ کیوبا تعلقات میں بہتری کی امید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد نا کر کے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی اس سے نا صرف کیوبا کی عوام کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ دیگر ممالک کے تعلقات پر بھی منفی اثر ات مرتب ہوئے ہیں ، امریکہ جلد از جلد کیوبا پر عائد پابندیوں کو اٹھائے گا ، دونوں کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لیو جے ای نے کہا ہے کہ امریکہ ،کیوبا تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے کوشش کریں گے اور امید ہے امریکہ جلد از جلد کیوبا پر عائد پابندیوں کو اٹھائے گا ، دونوں کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی ووٹنگ سے قرار داد یں منظور کی گئیں جنمیں اس بات پر زور دیا کہ امریکہ جلد از جلد کیوبا پر عائد اقتصادی و تجارتی پابندیوں کو اٹھائے گا ۔ چینی مندوب نے کہا 2030ء پائیدار ترقی کے ایجنڈئے کو عمل میں لانا اس وقت اور مستقبل میں ترقی کا مرکزی ٹاسک ہے ۔انہوں نے کہا مختلف ممالک کو برابری کی بنیاد پر مشترکہ مفادات کے ہدف سے تعاون کے زریعے مشترکہ ترقی کرنی چاہیے۔لیوجے ای نے کہا یہ بات افسوسناک ہے کہ کئی سالوں میں اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرار دادوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور اب امریکہ نے کیوبا پر اقتصادی ،تجارتی اور مالیاتی پابندی لگائی ہے یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اس سے نا صرف کیوبا کی عوام کو نقصان پہنچایا گیا بلکہ دیگر ممالک کے تعلقات پر بھی منفی اثر ات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا چین نے یہ بات نوٹ کی ہیکہ امریکہ نے اب کچھ کیوبا پر عائد پابندیوں میں نرمی کی ہے اب امید ہے امریکہ جلد از جلد کیوبا پر عائد پابندیوں کو اٹھائے گا ، دونوں کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔