خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ کی پاکستان میں میڈیا ہاؤ سز پر حملوں کی شدید مذمت

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے پاکستان میں میڈیا ہاؤ سز پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، ایم کیو ایم کی جانب سے اظہار خیال کی آزادی کا غلط استعمال کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کے ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دورانکہا کہ پاکستان میں میڈیا ہاسز اور دوسرے اداروں پر حملوں سے متعلق خبروں سے باخبر ہیں، میڈیا ہاسزاور پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں، مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے پاکستانی حکام کیساتھ رابطے میں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے معاملے میں ذمہ داری کا ثبوت دے گی۔مارک ٹونر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، ایم کیو ایم کی جانب سے اظہار خیال کی آزادی کا غلط استعمال کیا گیا۔ پاک بھارت تعلقات سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکاپاکستان اوربھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کا حامی ہے، پاکستان اوربھارت کومعاملات کے حل کیلئے مذاکرات کرنے چاہئیں، دوطرفہ تعلقات کی بحالی خطے کے استحکام کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خوش آئند ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔