خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا سابق اہلکار گرفتار

امریکی خفیہ ادارے سی

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا سابق اہلکار گرفتار

نیویارک :(ملت آن لائن) امریکی خفیہ ادارے کے سابق اہلکار کو خفیہ معلومات غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار جیری چن شنگ لی کو نیویارک ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جیری چن شنگ نے سی آئی اے کے لیے 1994 اور 2007 کے دوران کا کیا جس کے بعد وہ ہانگ کانگ چلے گئے تھے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق جیری نے 1982 سے لے کر 1986 تک امریکی فوج میں کام کیا اور انہوں نے 1994 میں سی آئی اے کے لیے کام کرنا شروع کیا۔ سی آئی اے کے سابق اہلکار کا کام خفیہ مواصلات، بھرتی اور اثاثہ جات کی نگرانی تھا اور انہیں ٹاپ سیکرٹ کلیئرنس دی گئی تھی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے ہوائی اور ورجینیا میں جیری چن شنگ لی کے ہوٹل کے کمروں سے دو کاپیاں برآمد کیں ہیں جن میں خفیہ معلومات تھیں۔ خیال رہے کہ جیری چن شنگ لی سے 2013 میں پانچ بار تفتیش کی گئی جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے، اب جب وہ امریکہ واپس آئے تو انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 53 سالہ امریکی شہری پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی دفاع سے متعلق معلومات غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھیں، اگران پر یہ جرم ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔