خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت ، سٹیو بینن کو گواہی کا حکم

امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت ، سٹیو بینن کو گواہی کا حکم

واشنگٹن (ملت آن لائن) امریکا کے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر ٹرمپ کے قریبی ساتھی سٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی تشکیل کی ذمہ داری سٹیو بینن کی تھی، ماہ اگست میں انہیں معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا امریکی اخبار کے مطابق محکمہ انصاف کی جانب سے تعینات سپیشل کونسل روبررٹ میولر نے گزشتہ ہفتے ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن کو طلب کیا تھا۔ سٹیو بینن گزشتہ روز کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے لیکن انہوں نے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کر دیا اور وقفے کے دوران اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈیموکریٹس ارکان نے الزام لگایا کہ وائٹ ہائوس کی ہدایت پر بینن نے کمیٹی سے عدم تعاون کا فیصلہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سٹیو بینن نے تشکیل دی تھی۔ رواں سال اگست میں انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔