خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیا زلزلہ،11ہزار افراد بے گھر

جکارتہ:(ملت+آئی این پی)انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں زلزلے نے 102 افراد کی جان لی جبکہ 11 ہزار کو بے گھر کر دیا۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے، ادھر صدر جوکو ودودو نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں چھ اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے سے پھیلی تباہی کے بعد ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ سب سے زیادہ تباہی پیدی جایا میں ہوئی جہاں اکثر عمارتیں گر چکی ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے۔مقامی حکومت کے مطابق گیارہ ہزار افراد بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ بھاری مشینری کی کمی کی وجہ سے ریسکیو اہلکار اپنے ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔