خبرنامہ انٹرنیشنل

انڈونیشیا میں پل ٹوٹنے سے 9 افراد ہلاک،34زخمی

جکارتہ (ملت + آئی این پی)انڈونیشیا میں بالی کے قریب دو جزیروں کو ملانے والا پل ٹوٹ گیا جس کے ملبے تلے دب کر 9 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں بالی کے قریب دو جزیروں کو ملانے والا پل ٹوٹ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب شہری ایک تقریب کیلئے پل کو پار کر رہے تھے ۔حادثے کے نتیجے میں پل پر موجود موٹر سائیکلیں بھی نیچے پانی میں جا گریں ،زیادہ تر اموات ملبے کے نیچے دبنے سے ہوئیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام مقامی افراد شامل ہیں۔