خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما نے ہوم لینڈ سیکورٹی سے رپورٹ طلب کرلی

انتخابی عمل:(ملت+اے پی پی) پر روسی سائبرحملوں کے الزامات کے بعد صدر اوباما نے وائٹ ہاوس چھوڑنے سے پہلے ہوم لینڈسیکورٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی آئی اے نے بھی انتخابات میں روسی مداخلت کاانکشاف کردیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما نے انٹیلی جنس حکام کو ہدایت کی ہے کہ صدارتی انتخابی عمل میں سائبر حملوں کا جائزہ لیا جائے۔ مشیرہوم لینڈسیکورٹی کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر صدر اوباما کو 20 جنوری سے پہلے رپورٹ پیش کی جائے گی ۔