خبرنامہ انٹرنیشنل

اوکلاہوما اور کینساس میں طوفان

کینساس(آئی این پی)امریکی ریاست اوکلاہوما اور کینساس میں طوفان اور ہوا کے بگولوں سے کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں، مختلف حادثات میں 2افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوکلاہوما کے شہر برسٹو میں تیز آندھی اور ہوا کے بگولوں نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے۔ ہواوں کے جھکڑ سے کئی مکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔کینساس کے جنوب مشرقی علاقوں میں طوفان کے باعث کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں، جس کے نتیجے میں 2افراد شدید زخمی ہوئے۔ کولوراڈو، وائمنگ اور مشی گن میں بھی ہوا کے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے۔