خبرنامہ انٹرنیشنل

آسٹریلیا کے سب سے بڑے جوا خانے کو تین لاکھ ڈالر جرمانہ

آسٹریلیا کے سب سے بڑے جوا خانے کو تین لاکھ ڈالر جرمانہ

لاہور:(ملت آن ل؛ائن) آسٹریلیا کے سب سے بڑے جوا خانے کو جوا کھیلنے والی مشینوں میں لوگوں کے جیتنے کے امکانات کم کرنے کی غرض سے تبدیلی کرنے کے جرم میں تین لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے جوا خانے کو اپنی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی پاداش میں تین لاکھ ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ میلبرن کے کراؤن کسینو میں مشینوں میں بعض بٹن خالی چھوڑ دیئے گئے تھے تا کہ لوگ لگائی رقم سے محروم ہو جائیں اور ان کے جیتنے کے امکانات کم ہو جائیں۔ آسٹریلوی عدالت کی جانب سے سنائی گئی یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سزا ہے۔
ریاستی ادارے وی سی جی ایل آر نے عدالت کو بتایا کہ جواخانہ نے گزشتہ 17 سال سے جوا بازوں کو دھوکا دینے کے لیے مشینوں پر ‘سادہ بٹن’ لگا رکھے تھے۔ کراؤن کسینو پر سب سے بڑے جرمانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے کو کس قدر سنجیدگی سے لیتا ہے اور یہ سزا اس لیے سنائی گئی تاکہ کسی اور جوا خانے کو اس اقدام کی جرات نہیں ہو۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں جوا کھیلنے والے دنیا میں سب سے زیادہ فی کس رقم ہار دیتے ہیں جس کے بعد شراب اور جوئے خانے کے نگراں ریاستی ادارے وی سی جی ایل آر نے کئی جوا خانوں کی مشینوں کا معائنہ کیا تھا۔