خبرنامہ انٹرنیشنل

اڑی حملہ: گرفتار پاکستانی دسویں جماعت کے طالبعلم نکلے

نئی دہلی: (ملت+اے پی پی) اڑی سیکٹر پر حملے سے متعلق بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی اخبار انڈین اڑی حملے میں معاونت کے الزام میں جن دو نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا وہ آزاد کشمیر کے ایک سکول کے طالبعلم نکلے۔ بھارتی فورسز نے 21 ستمبر کو غلطی سے سرحد پار کرنے والے آزاد کشمیر کے رہائشی 16 سالہ فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید کو حراست میں لیا اور پھر ان دونوں پر اڑی سیکٹر حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کا الزام لگا دیا گیا۔ دونوں کی گمشدگی کا مقدمہ مظفر آباد میں درج ہے۔ اس سے پہلے بھارتی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نوجوانوں نے اڑی حملے میں معاونت کا اعتراف کیا ہے۔ فیصل اعوان اور احسن خورشید کے والدین نے بھارت سے دونوں نوجوانوں کو واپس ملک بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 18 ستمبر کو اڑی سیکٹر پر حملے میں 19 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔