خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران سے پٹرول درآمد نہیں کریں گے،مصر

قاہرہ ۔(ملت آن لائن)مصری کابینہ نے واضح کیاہے کہ ان کا ملک ایران سے پٹرول درآمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ اس حوالے سے اس کے برخلاف عالمی خبررساں اداروں اور ویب سائٹس پر جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ سراسر غلط ہیں۔مصری کابینہ کے میڈیا سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے پٹرول درآمد کرنے والی اطلاعات غلط ہیں۔مصر نے کبھی بھی ایران سے خام تیل درآمد نہیں کیا البتہ سعودی عرب ، کویت اور عراق سے تجارتی معاہدوں کے بموجب پٹرول اور پٹرول مصنوعات درآمد کرتا اور کررہا ہے۔