خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران نےشہرقم میں فردوایٹمی پلانٹ پرمیزائل نصب کردیے

تہران:(اے پی پی) ایران نے شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کردیے، میزائل نصب کرنے کا مقصد ایٹمی پلانٹ کو ممکنہ حملے سے بچانا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا میزائل تنصیب سے متعلق کہنا ہے کہ میزائل حملے کے لیے نہیں دفاع کے مقصد کیلئےنصب کیے گئے ہیں، روسی میزائل ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے سے بچانے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔ ایس 300 زمین سے فضا میں مار کرنے والا دنیا کا جدید ترین نظام ہے۔ اس کی مدد سے ایک ہی وقت کئی میزائل داغے جا سکتے ہیں، روسی ساختہ ایس تھری ہینڈرڈمیزائل ڈھائی سو کلومیٹر تک نشانہ بناسکتا ہے۔