خبرنامہ انٹرنیشنل

ایران کو خطے میں دہشت گردی کے فروغ کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا،سعودی عرب

ایران کو خطے میں دہشت گردی کے فروغ کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا،سعودی عرب

ریاض(ملت آن لائن)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے قطر سے اپنی غلطیوں کی اصلاح اور واپس خلیجی دھارے میں شامل ہونے کے لیے موثر اقدامات کریگا۔عرب ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی انتظامیہ سے انسداد دہشت گردی سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ قطر اپنی غلطیوں کا ازالہ اور اصلاح کرے گا۔ امریکی صدر کی جانب سے جون بولٹن کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیے جانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں الجبیر نے کہا کہ بولٹن ایک جرات مند شخص ہیں اور ایران کے حوالے سے ان کا موقف معقول ہے۔الجبیر نے کہا کہ ایران نے یمن میں حوثی ملیشیا کو منظم اور سعودی عرب پر میزائل حملے کیے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ یمن سے نکل جائے اور عالمی قراردادوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔ایک سوال کے جواب میں الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے کسی دوسرے کی ضرورت نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات ہمیشہ عجیب وغریب ہوتے ہیں۔ ایران کو خطے میں دہشت گردی کے فروغ کی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا۔