خبرنامہ انٹرنیشنل

بان کی مون کی شام میں سیدہ بی بی زینب کےمزارپرحملوں کی مذمت

نیویارک:(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں سیدہ بی بی زینب کے مزارپر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔نیویارک سے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع سیدہ بی بی زینب کے مزار پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں “انتہائی بہیمانہ” دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عام شہریوں پر حملوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔واضح رہے کہ پیغمبر اسلام کی نواسی سیدہ بی بی زینب کے مزار پر ہونے والے دو دھماکوں میں کم ازکم 12 افراد ہلاک جبکہ کئی دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے مزار کے مرکزی دروازے پر دھماکا کیا اوراس کے بعد ایک کاربم دھماکا ہوا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔