خبرنامہ انٹرنیشنل

بحراوقیانوس کے آر پارکےتعلقات متاثرنہیں ہوناچاہئیں،نیٹوسربراہ

برسلز ۔(ملت آن لائن) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے یورپ کو خبردار کیا ہے کہ بحر اوقیانوس کے اطراف کے تعلقات کو کمزور کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جینز سٹولٹن برگ نے یہ بیان پہلی عالمی جنگ کے اختتام کی صد سالہ تقریب کے موقع پر امریکی اور فرانسیسی صدور کے درمیان دفاعی معاملے پر بیان بازی کے تناظر میں دیا۔ فرانسیسی صدر کا نام لیے بغیر نیٹو کے سربراہ نے کہا کہ یقینی طور پر ایک طاقتور یورپ مغربی دفاعی اتحاد کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے یورپی ریاستوں کو خبردار کیا کہ وہ اتحاد کے منافی ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں جن سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو خطرات لاحق ہو سکتے ہوں۔