خبرنامہ انٹرنیشنل

بحرین انسانی حقوق کے کارکن نبیل رجب کو رہا کرے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ (ملت+اے پی پی)اقوام متحدہ کے ایک خصوصی پینل نے خلیجی ریاست بحرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن نبیل رجب کو رہا کرے۔ پینل نے یہ بھی کہا کہ نبیل رجب کو اْن کے سیاسی نظریات کی بنیاد پر حکومتی جبر کا سامنا ہے۔ نبیل رجب کو پانچ سال کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ رجب کی گرفتاری اور عدالتی کارروائی پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بحرینی حکومت پر تنقید کی ہے۔ بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کا اڈہ اور برطانوی بحری مرکز قائم ہیں۔