خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ ،فرانس نے کاروائی کیلئے اکسایا ، فائدہ داعش اٹھارہی ہے: امریکی صدر

(آئی این پی )امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ لیبیا میں معمر قذافی کے خاتمہ کے بعد لیبیا کسی کے کنٹرول میں نہیں رہا امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بعض ممالک امریکہ کو کسی اقدام پر اکساتے ہیں لیکن خود حصہ نہیں لینا چاہتے اوباما نے لیبیا میں مداخلت کے بعد برطانیہ اور فرانس کے کاروائی نہ کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں مداخلت کے بعد ڈیوڈ کیمرون کی توجہ بٹ گئی تھی برطانیہ اور فرانس نے لیبیا میں کاروائی کیلئے اکسایا تاہم برطانیہ اور فرانس لیبیا میں فوجی وسائل فراہم کرنا ہی نہیں چاہتے تھے لیبیا میں انتشار پھیلا جس کا فائدہ دولت اسلامیہ اٹھارہی ہے۔