خبرنامہ انٹرنیشنل

بریکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش ناکام ہونے کے بعد امریکہ نے بھی پنیترا بدل لیا

واشنگٹن(ملت + آئی این پی)بریکس کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش ناکام ہونے کے بعد امریکہ نے بھی پنیترا بدل لیا ،2روز قبل ڈو مور کا مطالبہ کرنے والے امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے متاثر قرار دیدیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤ س کے ترجمان جاش ارنیسٹ کا کہنا تھاکہ ہم پاکستان اور بھارت میں بہتر تعلقات اور خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں دونوں ممالک کو کشیدگی ختم کرنے کیلئے بات چیت کا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان سے متعلق بیان پر جاش ارنیسٹ کا کہنا تھاکہ انہیں اس بیان کا علم نہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پر امریکا کو تشویش ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عراق سے داعش کا قلع قمع کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہیموصل میں سڑسٹھ اتحادیوں کا آپریشن اس حکمت عملی کا حصہ ہے۔