خبرنامہ انٹرنیشنل

بل کلنٹن کو4حسیناؤں نے پھر جنسی اسکینڈل میں پھنسا دیا

بل کلنٹن کو4حسیناؤں نے پھر جنسی اسکینڈل میں پھنسا دیا
واشنگٹن:(ملت آن لائن)امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں، سابق صدر کو چار حسیناؤں کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے، چاروں خواتین نے کلنٹن سے رقم کا تقاضا کیا ہے کہ رقم دو ورنہ ڈھول پیٹ کر پول کھول دینگی۔جاری خبروں کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن ایک بار پھر جنسی اسکینڈل میں پھنس گئے ہیں، چار حسیناؤں نے کلنٹن سے رقم کا تقاضا کر ڈالا اور مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں پول کھولنے کی دھمکی دے دی ہے-سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے 4 خواتین نے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر کلنٹن نے رقم ادا نہ کی تو وہ ساری پول کھول دیں گی۔ رقم کا مطالبہ کرنے والی خواتین کھرب پتی پلے بوائے ران برکل کی تنظیم میں ملازم تھیں۔
اخبار کے مطابق امریکا کےسابق صدربل کلنٹن پر الزام لگانے والی خواتین کی شناخت سامنے نہیں آئی۔ ہلیری دھمکیاں دینےوالی خواتین پر کیچڑ اچھالنا چاہتی تھیں تاہم قانونی ٹیم نے منع کردیا۔جنسی اسکینڈل کے معاملے میں پاؤلا جونز سے جان چھڑانے کے لیے بل کلنٹن 8لاکھ50ہزار ڈالر دے چکے ہیں۔ بل کلنٹن پربرکل کے لیے بزنس کے مواقع پیدا کرنے اوراس کے طیارے میں سفر کا الزام ہے۔امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن وائٹ ہاؤس کی ملازمہ مونیکالیونسکی سے جنسی اسکینڈل میں بدنام رہے ہیں۔ سماء