خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی وزیر دفاع نے مودی کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کے ڈرامے کا کریڈٹ آر ایس ایس کو دیدیا

احمدآباد(آئی این پی)بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کے ڈرامے کا کریڈٹ انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس یعنی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمدآباد میں ایک یونیورسٹی میں خطاب کے دوران منوہر پریکر کا کہنا تھاکہ سرجیکل اسٹرائیک کے پیچھے کہیں نہ کہیں آر ایس ایس کی تعلیم ہے جس کی بدولت ہی یہ اسٹرائیک ممکن ہو پائی۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی کا تعلق گاندھی کی زمین سیاور میرا گوا سے ہے، شاید اسی لئے آر ایس ایس کی بنیادی تعلیم سے ہی سرجیکل اسٹرائیک ممکن ہو سکا۔ادھراپوزیشن جماعت کانگریس نے پاریکر نے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،پارٹی ترجمان سنجے جھا نے کہا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ مودی حکومت کے اہم فیصلے ناگپور میں لئے جاتے ہیں۔