خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی ٹی وی چینل نے پاکستان میں مبینہ سرجیکل سٹرائیک بارے آڈیو جاری کردی،اپنے ہی ملک میں مذاق بن گیا

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی سرکار اور فوج کی جانب سے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ سچاثابت نہ کرسکنے کے بعد ایک بھارتی ٹی وی چینل میدان میں آگیا اورایک ایسا ثبوت سامنے لایا جس کابھارت میں بھی مذاق بن گیا۔بھارتی ٹی وی چینل پرنشرہونیوالی آڈیوسے متعلق دعوی کیاگیاکہ سرحدپارحملے کے وقت یہ پاکستانی مجاہدین کے رابطے کی ریکارڈنگ ہے۔چینل نے یہ بھی دعوی کیاکہ ریکارڈنگ میں پاکستانی حکام میں سے ایک شخص بات کررہاہے کہ جلدموقع پرایمبولینسیں بھیجی جائیں،نشرکی جانیوالی آڈیو میں شیرا (جعلی نام ہوسکتاہے)کسی کوبتاتاہے کہ غازی کو لگ گئی، فائرنگ بہت ہے جناب، جناب کافی تباہی ہوئی جناب، پتہ ہی نہیں چلا جناب،ان کو لگ گئی ہے،ریڈیوسیٹ ٹوٹ گیاہے۔ہنسادینے والی ٹی وی چینل کی رپورٹ خبر کے آخر میں دیکھئے۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ مبینہ ریکارڈنگ میں بات کرنیوالوں کا لہجہ پاکستانیوں کی بجائے بھارتی ہے اوروہ مقامی بھارتی لہجے میں ہندی میں بات کررہے ہیں۔