خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت نے ایک بار پھر کل بھوشن تک قونصلر رسائی مانگ لی

نئی دہلی:(ملت+آئی این پی)بھارت نے کل بھوشن یادیو کیخلاف پاکستان کے الزامات کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے فوری طورپر کل بھوشن تکقونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ بھارتی شہری کل بھوشن یادیو کیخلاف پاکستان کے الزامات مکمل طورپر بے بنیاد ہیں اور ہم فوری طورپر اس تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ کلبھوشن کو غلط اور غیر قانونی طورپر9ماہ سے زائد عرصے سے زیر حراست رکھا جارہا ہے اور پاکستانی حکام کو اس کیخلاف کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ ہم متعلقہ عالمی کنونشنز کے مطابق کل بھوشن تک فوری قونصلررسائی اور غیر قانونی حراست سے اسے فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے اس معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کو آٹھ پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔