خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کا پاکستان پر دہشت گروں کو پناہ دینے کا الزام

نئی دہلی/چندھی گڑھ (ملت + آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے اوردہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا بھر میں تنہا ہوچکا ہے، پاکستان کو دہشتگردی کی فیکٹری بند کردینی چاہیے ،بھارت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کی مدد کرنے کو تیار ہے ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق چندھی گڑھ میں علاقائی ایڈیٹرز کانفرنس کے دوران راجناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے اوردہشتگردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا بھر میں تنہا ہوچکا ہے ۔بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کیلئے پاکستان کی مد د کرنے کو تیارہے لیکن اسکے لیے اسلام آباد کو دہشتگردی کی فیکٹری بند کرنا ہوگی اس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کو یقینی بنانے میں مددملے گی ۔