خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کوایک بارپھرمنہ کی کھانی پڑی

واشنگٹن: (ملت+ آئی این پی) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کوایک بار پھر منہ کی کھانی پڑگئی،وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قراردینے کی بھارتی پٹیشن خارج کردی ،پٹیشن بھارت نواز ارکان کانگریس نے دائر کی تھی جو جعلی دستخط کے باعث خارج کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پاکستان کودہشت گردی کی سرپرستی کرنیوالی ریاست قراردینے کی بھارتی پٹیشن خارج کردی اور پٹیشن کو بند کرنے کا ا علان کردیا ۔پاکستان کے خلاف یہ پٹیشن بھارت نواز امریکی کانگریس رکن ٹیڈ پوئے اوردانا روہرابیکر نے جمع کرائی تھی۔ وائٹ ہاؤس کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پٹیشن ناقابل قبول ہے اور پٹیشن پر کئے گئے دستخط مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پٹیشن پر جعلی دستخط کئے گئے جس وجہ سے یہ ہٹادی گئی۔