خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت کے اسٹریٹجک ذخائر میں اضافہ کے لیے کئی خلیجی ممالک سے مذاکرات جاری

نئی دہلی ۔ (اے پی پی) بھارت اپنے اسٹریٹجک ذخائر میں اضافہ کے لیے کئی خلیجی ممالک سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ خوراک کے بدلے میں تیل خریدنا چاہتا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیال ابھی نیا ہے تاہم حکومت اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے ابتدائی بات چیت کر چکی ہے۔ بھارت کے اس اقدام کا مقصد اپنے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر کو تقویت فراہم کرنا اور تیل کی درآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ بھارت خام تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔