خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد82 ہزارافراد ملازمت سے برطرف

انقرہ:(اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ پچھلے ماہ کی ناکام بغاوت کے بعد 5 ہزار سرکاری ملازمین کو برخاست اور 77 ہزار کومعطل کیا جا چکا ہے۔ انقرہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ جن 5 ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کیا جا چکا ہے ان میں سے 3 ہزار کا تعلق فوج سے تھا۔ 15 جولائی کو ہونیوالی ناکام بغاوت 76597 سرکاری ملازمین کو باغیوں کے ساتھ رابطوں کے وجہ سے معطل کیا گیا اور ان میں سے 4897 کو ان کی ملازمتوں سے برخاست کیا جا چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شبہ ہے کہ برخاست اور معطل کیے جانیوالے ملازمین کا تعلق امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن کی تنظیم سے ہے۔