خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی میں 20 ٹیلی وژن اور ریڈیو سٹیشنوں کو بند کرنے کا حکم

انقرہ ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) ترک حکومت نے جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ ایمرجنسی کے تحت 20 ٹیلی وژن اور ریڈیو سٹیشنوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کا خیال ہے کہ یہ نشریاتی ادارے دہشت گردانہ پراپیگنڈے میں ملوث ہیں۔ جن ٹیلی وژن اور ریڈیو سٹیشنوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں سے اکثریت کا تعلق کرد کمیونٹی یا پھر ترکی کی علوی مذہبی برادری سے ہے ۔ دوسری جانب ترک وزیر انصاف کے مطابق مختلف جیلوں کے پندرہ سو ملازمین کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔