خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی کے بانی غازی مصطفےٰ کمال اتاترک کی 80 برسی پر طیب اردوان کا خراجِ تحسین

انقرہ ۔ (ملت آن لائن)ترک صدررجب طیب اردوان نے جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفےٰ کمال اتاترک کی برسی کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اتاترک نے قوم پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کرتے ہوئے ہی نہایت ہی مشکل سفر پر نکلے اور قوم کو ایک مشترکہ آئیڈیل کے اطراف میں جمع کرنے میں کامیاب غازی مصطفےٰ کمال اتاترک نے جنگ استقلال میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے جمہوریہ ترکی قائم کرتے ہوئے اس مملکت کو ترکوں کو تحفہ دیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکی کے بانی کے ان اوصاف کو نوجوان نسل اور بچوں کو صحیح طریقے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا انمول تحفہ جمہوریہ ترکی کا قیام ہے جسے میں ہمیں ترقی کے راستے پر گامزن کرتے ہوئے اسے مزید آگے لے جانا ہے۔مصطفےٰ کمال اتاترک کی 80 برسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی استحکام کے ساتھ ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس دوران راہ میں حائل ہونے والی تمام رکاوٹوں کو ایک ایک کرتے ہوئے اپنے ہدف کی جانب گامزن ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ قوم کو اپنے عزم و استقلال پر بھروسہ کرتے ہوئے ترکی کے جمہوری اداروں کو مزید مضبوط بنانے اور 2023 تک کے اہداف کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اسی طریقے سے ہم دنیا سے اپنا لوہا منواسکتے ہیں اور ایک عظیم قوم ثابت ہو سکتے ہیں۔