خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک فضائیہ کی شام میں تازہ کارروائی

انقرہ ۔ 28 اگست (اے پی پی) ترک فضائیہ نے شام میں کارروائی کرتے ہوئے ایک’دہشت گرد‘ گروہ کے اسلحہ خانے کا تباہ کر دیا ہے۔ ترک سرکاری میڈیا کی طرف سے البتہ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس تازہ عسکری کارروائی میں کس گروہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف انقرہ پر ایسے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں کہ اس کارروائی میں شام میں داعش کے خلاف فعال کرد ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کرد نواز سیرئین ڈیموکریٹک فورس کے مطابق ان حملوں میں ترک جیٹ طیاروں نے جرابل±س میں ان کی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔