خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کابینہ کو ناکام بغاوت پربریفنگ دیں گے

انقرہ :(اے پی پی) ترکی کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف ملکی کابینہ کو 15جولائی کے ناکام بغاوت پربریفنگ دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ہلوسی آکار صدررجب طیب ایردوان کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس کے دوران شرکاء کو تفصیلی طورپر جولائی کے ناکام بغاوت پر بریفنگ دیں گے۔اس بغاوت کے دوران مجموعی طورپر 240کے قریب افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ترکی کی حکومت نے امریکا میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کو اس بغاوت کا ذمہ دارقرار دیاہے۔