خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک پولیس کی استنبول میں سعودی قونصلیٹ کی دوسری مرتبہ تلاشی

استنبول۔(ملت آن لائن) ترکی کی پولیس نے استنبول میں سعودی قونصلیٹ کی دوسری مرتبہ معائنہ اور تلاشی لینے کے بعد سعودی صحافی جمال خشوگی کی ممکنہ باقیات کی تلاش وسیع کرتے ہوئے استنبول کے گرد جنگل اور بحرہ مرمرا کے قریبی ایک شہر کو چھاننا شروع کر دیا ہے۔ترکی کے حکام کے مطابق سعودی قونصلیٹ کی دوسری مرتبہ جغرافیائی معائنہ کرتے ہوئے جمال خشوگی کی ڈی این اے کی تلاش کے لئے متعدد نمونے حاصل کیئے ہیں جن میں پانی،دھول مٹی اور کچھ دوسری اشیاء کے نمونے شامل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انھوں نے قونصل خانے کے قریب قونصل جنرل کی رہائش گاہ اور 2اکتوبر کو قونصلیٹ سے اند و باہر جانے والی تمام گاڑیوں کے روٹس کا بھی دوبارہ جائزہ لیا گیا ہے اور وہاں سے بھی نمونے اکھٹے کیئے گئے ہیں۔حکام کے مطابق انھوں نے تلاش قریبی بالغراد نامی جنگل اور استنبول سے جنوب میں 90کلو میٹر دور واقع یلووا شہر تک پھیلا دی ہے ۔