خبرنامہ انٹرنیشنل

تھائی لینڈ:مسافروین الٹ گئی 11اسکول ٹیچرز ہلاک

بنکاک(آئی این پی)تھائی لینڈ میں مسافر وین کے الٹنے کے بعد آگ لگنے کے واقعے میں 11 اسکول ٹیچرز ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے جنوب مشرق میں واقع مقام چھون بوری کے قریب سے گزرنے والی ہائی وے پر رونما ہوا۔ میڈیا کے مطابق ڈرائیور وین پر کنٹرول اس وقت کھو بیٹھا جب اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا تھا۔ حادثے کے بعد وین میں سے چار مسافر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ واقعے میں 11 اسکول ٹیچرز ہلاک ہوئے ہیں۔