خبرنامہ انٹرنیشنل

جاسٹا ایکٹ کے خلاف سعودی عرب کا مکمل ساتھ دیں گے، ترک صدر

انقرہ :(ملت+ اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے ایک بار پھر امریکا میں نائن الیون حملوں کے متاثرین کے لیے منظور کردہ متنازع امریکی قانون جاسٹا کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جاسٹا کے خلاف ترک حکومت سعودی عرب کا بھرپور ساتھ دے گی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوآن کے ترجمان ابراہیم کالین نے انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ ان کا ملک امریکا میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے متنازع قانون ’جاسٹا‘ کی کھل کر مخالفت کرتا ہے کیونکہ اس قانون پر عمل درآمد سے دوسرے ممالک کی خود مختاری متاثر ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاسٹا کے خلاف سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔