خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان اور امریکہ کے تجارتی مذاکرات رواں ماہ منعقد ہونے کا امکان

ٹوکیو ۔(ملت+اے پی پی)جاپان اور امریکہ تجارتی معاملات پر مْشترکہ بنیاد تلاش کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھر کوشش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے عہدیدار بقول اْن کے ’’آزاد، منصفانہ اور باہمی طور پر مؤثر‘‘ تجارت پر مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کرنے کا بندوبست کر رہے ہیں۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق اقتصادی احیاء کے جاپانی وزیر توشی مِتسْو موتیگی نے امریکہ کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائٹ ہائزر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔دونوں نے آئندہ ہفتے جلد از جلد ایک اجلاس کے اوقات طے کرنے پر اتفاقِ رائے کیا ہے۔ یہ اجلاس جاپان، امریکہ سربراہ ملاقات سے قبل ہوگا۔ مذکورہ ملاقات نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہونے کا امکان ہے۔