خبرنامہ انٹرنیشنل

جاپان میں امریکی فوجی اڈے کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، پارلیمنٹ کو گھیر لیا

ٹوکیو:(اے پی پی) جاپان میں امریکا کے فوجی اڈے کی مخالفت میں دارالحکومت ٹوکیو میں پارلیمنٹ ہاؤس کے گرد ہزاروں شہریوں نے قطارمیں کھڑے ہوکر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنادی۔ جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا میں امریکاکا نیا فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 28ہزار کے قریب جاپانی شہریوں نے انسانی زنجیر بنا کرپارلیمنٹ ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا،نئے امریکی فوجی اڈے کے خلاف مظاہرے میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں کتبے بھی اٹھارکھے تھے جن پر ’’اوکیناوا میں مزید امریکی اڈے نہیں چاہئیں‘‘ اور ’’اوکیناوا کی مرضی کا احترام کیا جائے‘‘ نعرے درج تھے، بہت سے مظاہرین نے اوکیناوا جزیرے کی حمایت میں نیلی شرٹیں پہن رکھی تھیں، پورے جاپان کی نسبت جزیرہ اوکیناوا پر 75 فیصد امریکی فوجی تنصیبات ہیں۔